0

تعلیمی بورڈ لاہور کے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرخالد محمود کے اعزاز میں پروقار تقریب

لاہور(خلیل خان سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹر ریکارڈ سیکشن خالد محمود کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور دیگر عملے نے شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء کی جانب سے خالد محمود کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے اپنے خطاب میں خالد محمود کی بہترین خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بورڈ میں ملازمت کے دوران خالد محمود نے بہترین فرائض سر انجام دئیے ۔ہمیشہ ادارے کے امور میں بہتری اور طلباء و طالبات کی صورت میں آنے والے سائلین کے مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں نظر آئے ۔ اس موقع پر خالد محمود کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں