لاہور( غلام غوث سے)ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے آتھر،بانی ٹرسٹی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ اسلام آبا دمیں شنگھائی سمٹ کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں اچھاپیغام گیا۔آج عالمی سرمایہ کار وں نے پاکستان کانیا اورروشن چہرہ دیکھا۔پاکستان کے انتھک اورزیرک وزیراعظم میاں شہبازشریف اورا ن کی کابینہ کے منجھے ہوئے وزراء نے ہمارے ملک میں انوسٹمنٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا۔اس میگا ایونٹ کے آغاز سے اختتام تک پاک فوج کے نڈر اورمدبر سپہ سالار جنرل سیّد عاصم منیر کا کلیدی کردارپاکستانیوں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ پاکستان زراعت اور صنعت وتجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں،مفید اورمحفوظ ملک ہے۔ہمسایہ ملک افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشت گردوں کاسرکچلنا ہماری پاک فوج کیلئے کوئی بڑا چیلنج نہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی سمٹ سے پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا دفن ہوگیا۔ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ چلے گا۔روشن معاشی مستقبل پاکستان کامنتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے تعلیم یافتہ پرجوش نوجوان، ہنرمند،مزدوراورمحنت کش افرادباعزت روزگار سے محروم نہیں رہیں گے۔ عنقریب ہمارے معاشرے کا ہرطبقہ معاشی انقلاب کے ثمرات سمیٹ رہا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کومعاشی طورپرٹیک آف کرنے سے نہیں روک سکتی۔
0