ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات کی بڑی کھیپ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
ایس ایچ او تھانہ شالیمار کی پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی،
بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش شکیل بٹ منشیات کی سپلائی دیتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار،
ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلو سے ذائد چرس برآمد ،ایس پی سول لائنز
ملزم کا لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا اعتراف ، ترجمان پولیس
ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ منشیات سیل کر دیا گیا
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ شالیمار ریحان انور اور پولیس ٹیم کو انسداد منشیات کی کاروائی کرنے پر شاباش،
منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں، منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان