لاہور(زینب رحمان سے)صوبہ بھر میں آٹا معیار اور نرخوں پر عملدرآمد کا معاملہ..محکمہ خوراک پنجاب نے 489 فلار ملز اور 562 آٹا برانڈز کی قیمتوں اور معیار کی چیکنگ کی،لاہور ڈویڑن کی 124 فلار ملز اور 109 آٹا برانڈز کی چیکنگ کی گئی،فیصل آباد ڈویڑن میں 106 فلار ملز اور 112 آٹا برانڈز کے نرخوں کو مانیٹر کیا گیا، ساہیوال ڈویڑن کی 64 فلار ملز کے 70 برانڈز کی قیمتوں اور آٹا معیار کا جائزہ لیا، سرگودھا ڈویڑن میں 32 فلار ملز کے آٹے کا معیار اور قیمتوں کی نگرانی کی، ملتان ڈویڑن میں 64 فلار ملز کے 70 آٹا برانڈز کے معیار اور قیمتوں کی نگرانی کی گئی۔ بہاولپور ڈویڑن میں 67 فلار ملز کے آٹے کا معیار اور قیمتوں کو چیک کیا گیا،راولپنڈی ڈویڑن میں 135،ڈی جی خان میں 34 آٹا برانڈز کی قیمتوں کو مانیٹر کیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ محکمہ کے فیلڈ افسران فلار ملز اور آٹا برانڈز کی موثر نگرانی یقینی بنا رہے ہیں، آٹے تھیلوں کو مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف مقامات درج کروائے جائیں گے۔
0