لاہور (انصار زاہد سے) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں تعینات بیوروکریسی کو نوازنے کے لیے ان کے شاہی اختیارات کے ساتھ مالی اختیارات میں بھی اضافہ کر دیا ہے ،اب سیکرٹری اپنے محکمے میں 80 کروڑ تک اور ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع مٰیں 10 کروڑ تک خرچ کرنے کے مجاز ہوں گے ، اس میں باقاعدہ پنجاب پبلک فنانشل مینجمنٹ ایکٹ 2022 اور پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز میں 16 میں ترمیم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،نوٹیفیکشن کے مطابق ہر ضلع کا کمشنر 10 کروڑ تک بغیر کسی منظوری کے خرچ کر سکتا ہے، اس کے ساتھ ڈویژن ڈیویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی 40 کروڑ روپے تک کے نئے منصوبے کے لیے با اختیار بنایا گیا ہے جبکہ صوبائی سطح پر 80 کروڑ روپے اخراجات کر سکتے ہیں، اس سے بڑے منصوبے کا صوبائی ڈیویلپمنٹ بورڈ کو بھجوایا جائے گا، جس کی منظوری کے بعد پراجیکٹ پر کام ممکن ہو سکے گا ، بیوروکریسی کے پاس بادشاہی اختیارات کے ساتھ اب مالی اختیارات ملنے سے کرپشن کی نئی رائے کھل جائیں گی ،اس کے لیے باقاعدہ محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن کر دیا ہے اپ بیوروکریسی اپنی مرضی کے منصوبے بنا سکتی ہے
0