0

پاسپورٹ پرنٹنگ کے لیے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے،ڈائریکٹر امیگریشن 

لاہور (وسیم حیدر شاہ سے ) ڈائریکٹوریٹ امیگریشن  اینڈ پاسپورٹس میڈیا میں چلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لیے درکار سیاہی کا ذخیر ختم ہو گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں پاسپورٹ پرنٹنگ کے لیے درکار سیاہی وافر مقدار میں موجود ہے تا ہم مستقبل کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ نے ایڈوانس سیاہی کا سٹاک منگوایا ہے جس سے کچھ عناصر نے غلط رنگ دے کر سیاہی کی قلت کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا جواز بنایا پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل بلا تعطیل جاری ہے اوورسیز پاکستانی کے تمام پاسپورٹ ترجیحی بنیادوں  پرنٹ کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی پاسپورٹ زیر التوا نہیں ہے مزید فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ کیٹگری کے تمام پاسپورٹ اپنی مقرر مدت میں پرنٹ اور ارسال کیے جا رہے ہیں نارمل پاسپورٹ بھی کچھ دن کی تاخیر سے پرنٹ اور ارسال کیے جا رہے ہیں نارمل پاسپورٹ کا بیک لاک صرف ایک لاکھ 65 ہزار باقی ہے اس بیک لاک کی بنیادی وجہ پاسپورٹ کی روزانہ کی بنیاد پر وصول ہونے والی درخواستوں اور پاسپورٹ پرنٹنگ کی استعداد کا فرق ہے اگاہ کیا جاتا ہے کہ پاسپورٹ کی موجودہ پرنٹنگ کی استعداد 22 ہزار یومیہ ہے جب کہ روزانہ کی بنیاد پر وصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مسٹر مصطفی جمال قاضی نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں اور پاسپورٹ پرنٹنگ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چھ عدد ڈیسک ٹاپ مشین اور دو عدد ای پاسپورٹ  بلک پرنٹنگ مشین کی خریداری کر لی ہے اور یہ مشینز ستمبر تک محکمے کو دستیاب ہو جائیں گی جس کی بنا پر پرنٹنگ کے مسائل کا دائمی حل ممکن ہو جائے گا کیونکہ ان مشینز کی پرنٹنگ صلاحیت ایک ہزار پاسپورٹ فی گھنٹہ ہے جس سے عوام الناس کے مسائل کو حل کیا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں