0

مینار پاکستان پر آتش بازی کی جائے گی

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات کو مینار پاکستان پر آتش بازی کی جائے گی اور اسے سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگایا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے یوم آزادی کے حوالے سے ترتیب دی گئیں تقریبات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جیلانی باغ میں قومی پرچم آویزاں کیا جائے گا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 13 اور 14 اگست کو مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے اور اولمپیئن ارشد ندیم کی جیت کی مناسبت سے مقابلہ مصوری منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور کے مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم سے مزین بل بورڈز بھی لگائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے لاہور میں سبز ماحول کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف مقامات پر لاکھوں پودے لگا رہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں